تھرکول پاور پلانٹ سے 330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو گیا ، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر

31

اسلام آباد، 11 اکتوبر ( اےپی پی): وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرکول پاور پلانٹ سے 330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھرکول پاور پلانٹ سے تھرپارکر کا شمار ملک کے ترقی یافتہ علاقوں میں ہوگا۔