بہاولنگر،16اکتوبر ( اے پی پی): کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ریجنل پولیس آفیسر راؤ منیر کے ہمراہ پی پی 241 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ابرار احمد جتوئی نے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کو ضمنی الیکشن پی پی 241 انتظامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم، محکمہ ہیلتھ، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122، واپڈا، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں تمام پولنگ اسٹیشنز پر موجود ہیں۔ 26حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت رینجرز بھی تعینات ہیں، ٹرانسپورٹیشن اور سکیورٹی پلان کے لئے کنٹرول روم سمیت مجموعی طور پر 3ہزار سے زائد پولیس نفری کوتعینات کیاگیا ہے۔











