لاہور، 18اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شاہکام فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بے ہنگم ٹریفک اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لاہور کا ماسٹر پلان منظورکر لیا ہے،لاہور میں گرین اور تعمیرات کیلئے براؤن ایریا کو مخصوص کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہورشہر کے اندر انڈر گراؤنڈسفر کی سہولت کاپراجیکٹ لیکر آئیں گے،یہ پراجیکٹ لاہورکے شہریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہکام چوک فلائی اوورمنصوبے میں 31کروڑ روپے کی بچت کی گئی،جس پر میں ڈی جی ایل ڈی اے اوران کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔











