ملتان، 19 اکتوبر (اے پی پی ):کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،میٹروپولٹن کارپوریشن ٹیم نے بغیر نقشہ منظوری کی تعمیرات کو منہدم کردیا ہے۔
سی او کارپوریشن نے کہا کہ متی تل روڈ پر زیر تعمیر میرج ہال، گرینڈ مارکی سودج کند روڈ پر عمارتیں منہدم کی گئی ہیں ، ترین روڈ پر قائم کمرشل گودام سربمہر کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر بغیر نقشہ منظوری کی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے، نقشہ منظوری کے بغیر تعمیرات نے شہر کا حسن گہنا کر رکھ دیا ہے۔











