وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

41

اسلام آباد،19اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر خان سے سعودی عرب کے  سفیر نواف بن سعید المالکی نے بدھ کو یہاں ملاقات  کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہا۔

 خرم دستگیر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا شمسی توانائی سے بجلی کی تیاری کا اقدام سعودی سرمایہ کاری کے لئے بہت بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی میں سرمایہ کار سعودی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ  بے پناہ صلاحیت کے حامل پاکستان کو عالمی سطح پر دوبارہ برانڈ کیا جانا چاہئے،  پاکستان کی کاروباری برادری کو سعودی مارکیٹ کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ   سعودی حکومت توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہے اور سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔