خیرپور،20اکتوبر(اے پی پی):پاکستان کرکٹ بوڈ کی جانب سے نئے ٹیلنٹ متعارف کرانے اور پاکستان میں کرکٹ کے فروخ کے لئے خیرپور کرکٹ اسٹیڈیم منگھنواری میں انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ٹورنامنٹ ضلع بھر سے 12 ٹیموں نے حصہ لیا،اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا۔
انٹر اسکول ٹورنامنٹ ایک ہفتے تک جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق سندھ کے ہر اضلاع میں اس قسم کے ٹورنامنٹ منعقد کرائے جائنگے جس سے پاکستان میں نئے ٹیلنٹ سامنے آنے کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں میں کرکٹ کی جانب روجحان بڑھے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ہر کھلاڑی کو کرکٹ یونفارم کرکٹ کا سامان مہیا کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں کو دیگر سہولیات بھی فراہم کررہا ہے جس سے بچوں میں کرکٹ کا روجھان پیدا ہو اور آگے چل کر ملک کا نام روشن کرے۔اسکول کے طلبہ کا کہنا تھا کے انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے جہاں نوجوانوں میں کرکٹ کھیلنے کا روجھان بڑھے گا دوسری جانب نوجوانوں کو بہترین تفریح کے مواقعے بھی ملیں گے۔











