آئندہ فصل کیلئے کسانوں میں اعلیٰ قسم کا بیج تقسیم کررہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کا بیج لینے سے انکار؛ وزیراعظم شہباز شریف

8

اسلام آباد، 20 اکتوبر (اے  پی پی ):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کے بیج کی تقسیم کے وفاقی حکومت کے پروگرام میں شامل ہوں اور اسے سیاسی مسئلہ نہ بنائیں، پاکستان  ہم سب کا سانجھا ہے۔

وہ جمعرات کو  یہاں اپنی زیر صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹرمیں منعقدہ جائزہ اجلاس  سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت  کی طرف سے گندم کی بوائی کے لئے  وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ اور احسن اقبال نے صوبوں کے ساتھ مل کر ففٹی ففٹی کی بنیادوں پر بیج کی فراہمی کامنصوبہ بنایا ہے جسے این ڈی ایم اے  کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا،آئندہ فصل کے لئے اعلیٰ معیار کا بیج حاصل کیاجائےگا۔ سندھ اور بلوچستان اس حوالے سے کام کررہے ہیں لیکن خیبر پختونخوااور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے ہماری درخواست کے باوجود اس منصوبے میں شامل ہونے سے انکارکردیا اور جواب دے دیاکہ ہمیں بیج نہیں چاہیے۔