سکھر،21اکتوبر(اے پی پی ): آئی جی موٹر وے خالد محمود، ایڈیشنل آئی جی ساوتھ ریجن سلطان علی خواجہ، ڈی آئی جی موٹر وے سندھ جاوید علی مہر کی خصوصی ہدایات پر ملک کے مختلف شاہراہوں پر خطرناک روڈ حادثات خصوصاً آئل ٹینکر کے حادثے کی صورت میں انسانی جان و مال کو بچانے کے لئے موٹروے پولیس نے ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ این فائیو پر مشترکہ مشق کا انعقاد کیا ، جس کا مقصد حادثے کی صورت میں موٹر وے پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں کا بروقت حادثے کی جگہ پر پہنچنا اور پیشہ ورانہ امور کوبہتر طریقے سے سرانجام دینا ہے۔
مشق میں موٹروے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس، فائر برگیڈ، ایدھی ایمبولینس نے حصہ لیا۔ اس دوران حادثے کی جگہ موٹر وے پولیس اور ریسکیو اداروں کا بروقت پہنچنا اور بروقت امدادی کارروائیوں کے ذریعے ممکنہ خطرناک حادثے سے ہونے والے نقصانات کی شدت کوکم کرنا اور زخمیوں کوطبی امداد کے لئے بروقت ہسپتال پہنچانا شامل تھا۔











