لاہور،23 اکتوبر ( اے پی پی ): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی تاریخ کا پہلا وزیراعظم تھا جس نے ملکی معیشت پر خود کش حملہ کر کے عوام پر ظلم کیا اور دفتر چھوڑا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مقامی ہوٹل میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں ملک و قوم کے لئے مشکلات پیدا کیں ، اسے جمہوری طریقہ سے گھربھیجا گیا جو جمہوریت کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاسی انتہا پسندی عروج پر ہے ہم سیاسی اور مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کریں اور نئی نسل کے لئے بہترپاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں ، نئی نسل سچ کا ساتھ دے ، انتہا پسندی اور ایک آدمی کی انا اورہٹ دھرمی کورد کر دے ۔











