خیرپور؛ رسک الاؤنس اور دیگر مراعات نہ ملنے کے خلاف پیرا میڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کا احتجاجی مظاہرہ

27

خیرپور،l24اکتوبر(اے پی پی):رسک الاؤنس ختم کرنے اور دیگر مراعات نہ ملنے کے خلاف پیرا میڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کا سول اسپتال کی او پی ڈی بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ رسک الاؤنس بحال کیا جائے اوردیگر مراعات دی جائیں ،سندھ کے پیرا میڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کی تنخواہیں پنجاب کے میڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کے برابر کی جائیں ، سندھ حکومت نے رسک الاؤنس ختم کر کے بڑی زیادتی کی ہے۔ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف زندگی داؤ پر لگا کر خدمات سرانجام دیتے ہیں ، سندھ کے ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کی خدمات کی قدر نہ کرنے پر افسوس ہو رہا ہے ۔