عارف والا، 25 اکتوبر ( اےپی پی): عارف والا تھانہ قبولہ کی حدود میں گاؤں کنڈ نورا میں زمین کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد اقبال زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ قبولہ پولیس نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا منتقل کر دیا۔ قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ۔











