رینالہ خورد،26اکتوبر(اےپی پی): ایس ایچ او تھانہ صدرینالہ خوردعدنان رفیق اوران کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے چھپےسانول عرف سانولی دیندار ڈکیت گینگ کے 5ارکان کو سرغنہ سانول عرف سانولی، شان عرف شانی، شیرا آصف عرف لٹی حنیف کوگرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 1 کلاشنکوف معہ 3 پسٹل معہ گولیاں برآمد کرکے علیحدہ علیحدہ ڈکیتی اور اسلحہ غیر قانونی کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔
ملزمان نے تھانہ صدر رینالہ خورد، تھانہ شیر گڑھ اور تھانہ ستگھرہ کی خدود میں متعدد ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔











