ملتان؛ ایس بی پی انٹر بنکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بنک الحبیب نے جیت لیا

43

ملتان،28 اکتوبر (اے پی پی ):سٹیٹ بنک کے زیراہتمام کھیلا گیا ایس بی پی انٹر بنکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بنک الحبیب نے جیت لیا،ایچ بی ایل مائیکرو فنانس رنر اپ رہا۔اختتامی تقریب میں ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بنک محمد عدیل نے فائنلسٹ بنکس کے اعلی حکام کے ساتھ انعامات تقسیم کیے۔

 سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں بنک الحبیب نے ایچ بی ایل مائیکرو فنانس کو 7وکٹوں سے شکست دی۔ چیمپئن ٹیم بنک الحبیب کے باؤلر حیدر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنل میچز میں بنک الحبیب نے پنجاب بنک کو 107 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے بیٹر معظم کو شاندار 77رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرے سیمی فائنل میں ایچ بی ایل مائیکرو فنانس نے مدمقابل موبلنک بنک کو 25رنز سے ہرا دیا۔ جارحانہ 76رنز بنانے پر ایچ بی ایل مائیکرو فنانس کے بیٹر عامر ندیم مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔