اوکاڑہ،28اکتوبر (اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے8اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر جبکہ 25ہیڈ کانسٹیبلز کواسسٹنٹ سب انسپکٹر کے رینک لگائے۔رینک لگانے کی تقریب ڈی پی او آفس میں ہوئی، تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اشرف تبسم نے شرکت کی،ترقی پانے والوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن (ر)محمدفرقان بلال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ترقی اور عزت سے نوازا ہے اب آپ پر فرض ہے کہ اللہ کی مخلوق کی نیک نیتی سے خدمت کریں کیونکہ اختیارات اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں اور آپ نے اختیارات کو بطور امانت سمجھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کے لئے استعمال کریں۔











