نوشہرہ ورکاں؛ شہید اینکر ارشد شریف کی ایصال ثواب کیلئے پریس کلب میں میں قرآن خوانی کا اہتمام

10

نوشہرہ ورکاں،29اکتوبر(اے پی پی): پاکستان کے نامور اینکر ارشد شریف کے قتل پر ملک بھر کی صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں، قاتلوں کا سراغ لگا کر عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ اور افراد خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

نامور اور نڈر اینکر ارشد شریف کے قتل  کیے جانے پر پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پریس کلب کے ارکان کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

 اس موقع پر مقررین نے مرحوم کی صحافت کے شعبہ میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور پریس کلب رجسٹرڈ  نوشہرہ ورکاں کے ارکان کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان نے مرحوم ارشد شریف کی تصویر پر پھولوں کے گلدستے اور پتیاں نچھاور کیں۔

  حافظ محمد قاسم مصطفائی اور صدر پریس کلب راشد محمود خاور نے صحافی  ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات اعلی سطح پر کرانے کا مطالبہ کیا۔آخرمیں مرحوم کے لیے اجتماعی دعا  بھی کرائی گئی۔