ملتان؛ وزیر اعلی  پنجاب کی جانب سے  آدم سعید راں  ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چئیرمین مقرر

22

ملتان، 29 اکتوبر(اے پی پی ): وزیر اعلی  پنجاب نے آدم سعید راں کو ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا چئیرمین مقرر کردیا ،آدم سعید راں نے کمپنی چئیر مین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

 چئیرمین ایم ڈبلیو ایم سی آدم سعید راں  کی زیرصدارت کمپنی ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔چئیرمین ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آدم سعید راں نے  شہر اولیاء کو خوبصورت بنانے کا عزم کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب سے تمام مطلوبہ فنڈز حاصل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا  کہ  ایم ڈبلیو ایم سی کو لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرح مشینری سے لیس کیا جائے گا ۔

چئرمین ایم ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ  شہر میں صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صفائی کی مانیٹرنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے گا جبکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر گلی، محلے اور شہر کو صاف ستھرا نہیں رکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے  صفائی  کے بارے میں  آگاہی دینے کے لئے  بھرپور مہم چلانے کی ہدایات جاری کی اور کمپنی چئیرمین کی گاڑیوں، کنٹینرز اور ڈسٹ بن پر واضح کمپنی مونوگرام پینٹ کرانے کی بھی ہدایات دی ۔

اجلاس  میں  کمپنی پروفائل، آپریشن اور چیلنجز بارے بریفنگ دی گئی   اور بتایا  گیا کہ  103نئی گاڑیاں خریدنے کے لئے ورکنگ جاری ہے ، کمپنی میں503  نئے ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔شہر کی 68 یونین کونسلوں کو4زونز اور 15 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ، کمپنی ورکرز کی موجودہ تعداد2 ہزار ہے جبکہ شہر کی آبادی کے پیش نظر3696 ورکرز کی ضرورت ہے، کمپنی کے پاس مشینری پر مشتمل 223 گاڑیاں ہیں اور کہا 114آپریشنل وہیکل،88 لوڈر رکشے اور 21 سیکنڈری کولیکشن گاڑیاں شامل ہیں ۔

اجلاس میں  کمپنی سیکرٹری کبیرخان،چیف انٹرنل آڈیٹر طاہر شبیر ، منیجرز ساجد ریاض،عقیل احمد، انوارالحق ،منیجرز آصف شبیر اور عمران خان بھی شریک ہوئے جبکہ کمپنی سی ای او محمدفاروق ڈوگر کی بریفنگ دی،تمام  ایگزیکٹیو بھی موجود تھے ۔