چنیوٹ،29 اکتوبر( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک ، ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ سمیت مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے علاج، ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور طبی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈیوٹی پر لیٹ آنے والی نرسز سے وضاحت بھی طلب کی۔











