ہرنائی؛ دو روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ،امراض چشم میں مبتلا غریب نادرا مریضوں کا معائنہ کیا

48

ہرنائی،30اکتوبر(اے پی پی):لیبروسی بلائنڈسز کنڑول پروگرام بلوچستان ایم اے ایل سی کراچی اور حبیب بینک لمیٹڈ کے تعاون سے ہرنائی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا، جس میں ماہرامراض چشم ڈاکٹر عبدالباری کاکڑ اور سید محفوظ اسلام نے مریضوں کا معائنہ کرکے کے کیمپ کا افتتاح کیا۔

 فری آئی میڈیکل کیمپ میں غریب اور نادرا مریضوں کیلئے امراض چشم کی تشخیص و علاج اور مفت لینسز، آئی سرجری کے ذریعے موتیے کے علاج کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 ہرنائی کے عوامی حلقوں نے آئی کیمپ ٹیم ، ایم ایس ڈاکڑ منظورترین ،پیرامڈیکس اسٹاف کے اقدامات کو سراہا اور فری آئی میڈیکل کیمپ لگانے کو اچھا اقدام قرار دیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکڑ ترین ،پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن ضلعی صدر حاجی عبدالوادو ترین ،حاجی مسعود خان، ایچ بی ایل بینک مینجر ودیگر اسٹاف بھی موجود تھا۔