وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے سابق رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود کی ملاقات ، وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا

13

لاہور،30 اکتوبر ( اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اورٹکٹ ہولڈر میاں حسن یوسف ایڈووکیٹ نے  اتوار کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ میاں طارق محمود اورمیاں حسن یوسف  نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد پر میاں طارق محمودکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد عبادت سے کم نہیں،صاحب ثروت افرادنے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دل کھول کر معاونت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے وسائل اورمخیر حضرات کے عطیات سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کررہی ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کاآغاز ہوچکاہے۔