وہاڑی،02 نومبر (اے پی پی):گورنمنٹ گریجویٹ بوائز کالج وہاڑی میں یوم اقبالؒ کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے کلام اقبالؒ، ملی نغمے اور خاکے پیش کئے۔تقریب کے مہمان خصو صی ڈاکٹر انوار احمد تھے اور مہمانان گرامی ڈائر یکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت،پرنسپل پنجاب کالج خالد محمود مرزا، ملتان سے پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین، گورنمنٹ کالج راجن پور سے ڈاکٹر جاوید پتافی اور ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم تھے۔ تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ گرایجویٹ بوائز کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد صفدر رانا نے کی۔
تقریب میں طالبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ کے درمیان تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور طلبہ نے کلام اقبال پیش کیا۔
ڈاکٹر انوار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو بیدار کرنے کے لئے اور ان میں انقلابی سوچ پیدا کرنے کے لئے کام کیا،اگر آج طلباء اپنے اندر قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں توا نہیں علامہ اقبال کے مثالی افکار کو مشعل راہ بنانا ہو گا اور کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان نسل علامہ اقبال کے افکار سے روشناس ہو کر ملکی وقارواستحکام کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے۔











