بہاولنگر،04 نومبر ( اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمےڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں اور ہاٹ سپاٹس کی تسلسل کے ساتھ سرویلینس کو مزید تیز کریں اور ممکنہ لاروا کی تلفی کو سو فیصد ممکن بنایا جائے تا کہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے، انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہاٹ سپاٹ مقامات کے ساتھ ساتھ قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں کی بھی خصوصی مانیٹرنگ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس سی او ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فائزہ کنول ،سی او ضلع کونسل و ایم سیز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔قبل ازیں اجلاس کوڈی ایچ او ڈاکٹر وحید آفسر باجوہ نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے بریف کیا۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 27نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالجبار گجر نے کہاکہ محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیمیں ان ڈور ،آوٹ ڈور سرگرمیوں کے کام میں مزید بہتری لائیں۔











