ٹنڈومحمدخان؛ممنوعہ منشیات کی سر عام فروخت کے خلاف احتجاج،کارروائی کا مطالبہ

31

ٹنڈومحمدخان،05نومبر(اے پی پی): ممنوعہ منشیات کی سر عام فروخت کے خلاف پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا۔ پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے سامنے احتجاج کے دوران پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدر عبدالحکیم دستی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹنڈومحمد خان میں ممنوعہ منشیات کا کاروبار عروج پر ہے، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، منشیات کے استعمال کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے بالاحکام سے ضلع بھرمیں منشیات پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔