ہرنائی؛  نجی سکول میں یوم اقبال کے حوالے سےتقریب کا انعقاد

11

ہرنائی،10نومبر(اے پی پی ):  نجی سکول میں (9 نومبر) یوم اقبال کے حوالے سے سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے زندگی کے حوالے سے تقاریر کی۔

 سکول کے اساتذہ کرام ، پرنسپل اور ڈائریکٹر سید ذاکر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقبال وہ ہستی ہے کہ جس نے اس جہان والوں کو خودی، امید، عروج، مشقت، وفا، محبت، توقل اور بہادری جیسی تمام تر صلاحیتیوں کو نا صرف قلم بند کیا بلکہ اس کو ایک ابھرتی ہوئی قوم کے دلوں میں پیوست بھی کیا اور ایک انقلاب عظیم برپا کیا جس کی بنا پر ہم اس مملکت خداداد پاکستان کے وجود کو یقینی بنا سکے۔

مقررین نے کہاکہ اللہ  تعالیٰ علامہ محمد اقبال کے درجات بلند فرمائے۔ پروگرام کے آخر میں وطن کی امن ، ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کی گی۔