وہاڑی:الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام 50سے زائد فری ویل چیئرز کی تقسیم

9

وہاڑی،10 نومبر (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کے زیر انتظام دونوں ٹانگوں سے معذور مستحق افراد میں پچاس سے زائد فری ویل چیئرز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب اڈا پکھی موڑ بوریوالا روڑ وہاڑی پر منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی محمد طفیل وڑائچ سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری علی وقاص ہنجرا امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 232 تھے۔

اس موقع پر چوہدری علی وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا الخدمت فاؤنڈیشن لوگوں کو فری ویل چیئرز کے علاوہ بھی معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں خوشیاں لانے کےلئے بیمثال جدو جہد کر رہی ہے، کوئی یتیم اور لاوارث بچے ہیں تو ان کی کفالت کی بھی ذمہ داری اپنے سر لے رہی ہے اور کہا کہ  جماعت اسلامی کو اگر اللّٰہ پاک نے حکومت دی تو جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔

حاجی طفیل وڑائچ، ضلعی امیر جماعت اسلامی طارق محمود، صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبدالعزیز بھٹہ اور نائب صدر زاہد جاوید نے بھی خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

نے الخدمت فاؤنڈیشن کے شکریہ ادا کیا۔

اہلیان علاقہ اور  معذور افراد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے  اس اقدام کو سراہتے ہوئے الخدمت کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے  آخر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔