ملتان؛میڈیکل انٹری ٹیسٹ 13 نومبر کو زکریا یونیورسٹی میں منعقد ہوگا،انتظامات مکمل

26

ملتان،11 نومبر (اے پی پی):میڈیکل انٹری ٹیسٹ 13 نومبر کو زکریا یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میڈکل انٹری ٹیسٹ کے بھرپور انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ 17 ہزار سے زائد امیدوراوں کی سہولت کیلئے 27 امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں ، والدین اور شہریوں کیلئے 16 ہزار سے زائد گنجائش کا سیٹنگ پلان ترتیب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا امتحانی مٹیریل کی سیکورٹی کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور موثر ٹریفک پلان تشکیل دیکر پانی اور میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اُمیدواروں کیلئے شٹل سروس اور آگاہی بینر بھی لگائے جائیں گے جبکہ حساس امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔