ملتان، 12 نومبر (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے تھانہ سیتل ماڑی کی انسپکشن کی ، اس موقع پر سٹی پولیس آ فیسر ملتان خرم شہزاد حیدر اور اے ایس پی نیو ملتان دانیہ رانا بھی ہمراہ تھی ۔
سی پی او نے آ ر پی او کو تھانے کی بابت تفصیل سے بریف کیا۔ آ ر پی او نے تھانے کی صفائی ستھرائی، فرنٹ ڈیسک اور مال خانہ کابھی ملاحظہ کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پر آ ر پی او نے تھانے کے ریکارڈ کی چھان بین کی۔ انہوں نے اے ایس پی نیو ملتان کو ہدایت دی کہ وہ تھانہ کے متعلقہ حساس نوعیت کے مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کروائیں ، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے ان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوائیں ۔
ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے ناجائز حراست کی سختی سے ممانعت کی۔انہوں نے کہا کہ تھانوں کی انسپکشن کا تسلسل سے جاری رہے گا اور کسی بھی وقت کسی بھی تھانے کا دورہ کیا جا سکتا ہے ۔
آ خر میں انہوں نے پولیس افسران کو بھی ہدایت دی کہ تھانے آ نے والے سائلین سے شائستہ رویہ اختیار کریں ،مظلوم کو انصاف فراہم کر کے آپ دنیا و آ خرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔











