بورے والا؛ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے “سیاست نہیں ریاست بچاؤ” ریلی نکالی گئی

22

بورے والا،13 نومبر (اے پی پی): سول سوسائٹی،انجمن تاجران،انجمن آڑھتیاں،وکلاء،سماجی تنظیموں اور نمائندہ سیاسی شخصیات نے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں کی زیر قیادت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے”سیاست نہیں ریاست بچاو” ریلی نکالی۔ ریلی  پریس کلب سے گول چوک اور واپس پریس کلب آکر اختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی کے شرکاء سے خطاب  میں مقررین نے کہا کہ پاک فوج کو بدنام کرنے کے لئے اسے سیاست میں دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے جبکہ پاک فوج 22 کروڑ عوام اور ملکی سرحدوں کی محافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

 مقررین نے کہا کہ جن ملکوں کی فوج کمزور ہوئی ہے وہ ملک تباہ ہوئے ہیں، ہم نے فوج کا ہر سطح پر دفاع کرنا ہے کیونکہ فوج ہمارا اور ہمارے ملک کا دفاع کرتی ہے۔