کوئٹہ،16نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلوچستان کے طالب علموں کی شکایت کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیشن کے کنوینر سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں کمیشن کے اراکین نے بدھ کو یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کرکے طلباء طالبات، اساتذہ اور یونیورسٹی کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ۔
اس موقع پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد اور بلوچستان کے طلبا کی شکایت ایک سنگین مسئلہ ہے اور یہ کمیشن ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی احکامات کی روشنی میں قاہم کیا گیا اور اسکے اب تک 7 اجلاس منعقد ہوئے ہیں جبکہ دو دنوں سے ہم بلوچستان کے دورے پر ہے اور یہ کمیشن مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملکر حقائق پر مبنی رپو ر ٹ مرتب کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ کو پیش کریگی اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس مسئلے کے حل کے لیے پہلا قدم ثابت ہوگا۔
کمیشن میں سینیٹر کامران مرتضی ایڈوکیٹ، افراسیاب خٹک اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمیشن کو طلبا و طالبات اور اساتذہ نے اپنے مختلف شکایات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔











