میرپورخاص،17 نومبر(اے پی پی): چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو فاروق اعظم میمن نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ذمہ دار پاکستانی ٹیکس دے،ٹیکس کی ادائیگی انتہائی مناسب اور آسان ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ( ایف بی آر) حیدرآباد ریجن فاروق اعظم میمن نے ٹیکس بار ایسو سی ایشن و انکم ٹیکس کے نامور وکیل ایڈوکیٹ جنید مہر کے دفتر میونسپل وکلاء چیمبر کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔تقریب میں ضلعی بار ایسو سی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ شوکت راہموں،سینئر وکلاء احمد سعید قائم خانی، سکندر کولاچی، ایڈوکیٹ میر شہزاد تالپور غلام نبی میوو، ملک نظیر ماما شمن شیخ،سابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات ضیاء الرحمٰن باجوہ، جاوید بابر سمیت سینئر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو فاروق اعظم میمن و انکم ٹیکس کے دیگر افسران کو سندھی ثقافتی شال و اجرکیں،ٹوپی پہنائی گئی۔ اس موقع فاروق اعظم میمن نے وکلاء حضرات سے گزارش کی کہ وہ عوام اور اسٹیک ہولڈرز میں ٹیکس کی ادائیگی کے لیے آگاہی دیں۔











