پاراچنار؛ ریسکیو 1122 کرم  کیجانب سے جائنٹ سیمولیشن مشق کا انعقاد

25

پاراچنار،17 نومبر (اے پی پی ): ریسکیو 1122 کرم  کیجانب سے نجی سکول پاراچنار میں جائنٹ سیمولیشن مشق کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے ساتھ سیکرٹری ریڈ کراس برائے ضم شدہ اضلاع  سیعد کمال مسعود، ڈی ایچ او کرم  عطاء اللہ  بھی موجود تھے۔

مشق کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے بہترین انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔مشق کا مقصد قدرتی آفت کی صورت میں تمام متعلقہ اداروں کے درمیان کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے باہمی کوآرڈینیشن برقرار رکھنا تھا۔