پنجاب بھر میں سردیوں کی سوغات گُڑ کی روایتی انداز میں تیاری شروع

58

شکرگڑھ،18نومبر(اے پی پی):سردیوں کی سوغات گُڑ پنجاب کی سوغات ہے، گُڑ روائتی اور دیسی انداز میں تیار کیا جاتا ہے۔سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی روایتی انداز میں اسپیشل گُڑ کی تیاری شروع ہو جاتی ہے، گرم تاسیر کے باعث گُڑ بھی سردیوں میں چینی کی نسبت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

 سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مشہور سوغات گُڑ کی تیاری کا عمل شروع ہو جاتا ہے، گنے کو کھیتوں سے بیلنے تک لانے اور گنے سے نکلنے والے رس سے گُڑ کی تیاری کا سفر انتہائی مشکل کام ہے، گنے کے رس کو بھڑکتی آگ پر آمیزہ تیار کرنے تک کی خوشبو ہر کسی کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے، اس آمیزے کو آگ پر گھنٹوں پکانے کے بعد لکڑی کے بڑے برتن میں ڈال کر اس آمیزے کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے، بعد میں اسکی ڈھلیاں بنائی جاتی ہیں، کڈھلیوں کو دیہی علاقوں میں پیسی کہا جاتا ہے۔ گُڑ جہاں دیہی اور شہری علاقوں میں اپنی ثقافتی اور قدیم پہچان رکھتا ہے تو وہی اس سوغات کو تحفے کے طور پر عزیز واقارب کو بھی پیش کیا جاتا ہے۔