مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانا پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے؛ ڈپٹی کمشنر محمدخالد

24

نارووال،18 نومبر( اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمدخالد نے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کی ریونیو حدود میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ناجائز منافع خور کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں یہ لوگ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ صارفین کی حق تلفی کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں،صارفین کے حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے اور پرائس مجسٹریٹس اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی و پرائس مجسٹریٹس کی کا ر کردگی کے جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم ذیشان نیاز نے پرائس مجسٹریٹس کی کار کردگی ،گرانفروشوں کو کئے گئے جرمانے اور فیلڈ میں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے کئے گئے دوروں سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے اے ڈی سی آر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ماہ کے دوران یکم نومبرسے 17نومبرتک ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سےمجموعی طورپر7ہزار192 انسپیکشنزکی گئی جن میں 985 دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر جرمانہ 22لاکھ57ہزارپانچ سوروپے کیاگیاجبکہ14 مقدمات درج کیے گئے اور ایک شخص کوپابندسلاسل کیاگیا اور ضلع نارووال ریکنگ کے اعتبار سے تیسرے نمبرپررہا۔

اجلاس میں تینوں اسسٹنٹ ذوہیب احمدانجم ،ڈاکٹرارشدوٹو,شیزہ رحمان،ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزفوکل پرسن برائے پرائسزذیشان کے علاوہ تمام پرائس مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔