ملتان،19 نومبر(اے پی پی ):کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے آل پاکستان فرسٹ کمشنر گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیاہے ،ہاکی ٹورنامنٹ 19 نومبر تا 26 نومبر تک جاری رہے گا۔
کمشنر گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا،رینجرز، پولیس، آرمی، سندھ، بلوچستان، نیوی، پاک فضائیہ کی ٹیمیں شامل ہیں اور جنوبی پنجاب، سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں بھی کمشنر کپ کا حصہ ہیں۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ملتان کی تاریخ میں ہاکی کے پہلے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے اور محکمہ سپورٹس کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہاکی سٹیڈیم کی تکمیل نسل نو کیلئے خوش آئند ہے۔
اے سی خواجہ عمیر، ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم، فاروق لطیف موجود تھے۔











