رینالہ خورد،22نومبر(اےپی پی):ایس ایچ اوشیر گڑھ فیصل نواز نے ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات اورڈی ایس پی پولیس سرکل رینالہ کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ اور بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اقبال عرف بالی کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1240 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 446/22بجرم 9C/CNSA درج کرلیا ہے جبکہ ملزم الطاف کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 15 لیٹر شراب دیسی برآمد کرکے مقدمہ نمبر 447/22بجرم امتناع منشیات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیاہے۔











