خیرپور؛ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کیجانب سے سیلاب متاثرین 1000 افراد میں گرم کمبل اور رضائیاں تقسیم

22

خیرپور،22نومبر(اے پی پی):حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد پر سرد موسم کے آزمائش کی اس گھڑی میں فلاحی تنظیم  متاثرین کی مدد میں سب سے آگے نظر آرہی ہیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان نے صابر میمورل ٹرسٹ کی تعاون سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے اپنے تیسرے فیز میں سیلاب متاثرین میں سردی سے بچاوں کے لئے 1000 افراد میں گرم کمبل اور رضائیاں تقسیم کیں۔

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان سکھر ڈویزن کے صدر چودھدری بشیر آرائیں کے مطابق تنظیم آرائیاں پاکستان بارش اور سیلاب متاثرین کی شروع دن سے مدد کرنے میں عمل پیرا ہے، ہماری تنظیم نے پہلے فیز میں بے گھر ہونے والے افراد میں خیمے تقسیم کئے اور دوسرے فیز میں متاثرین میں راشن اور گرم ملبوسات کے ساتھ کمبل اور رضائیاں تقسیم کی اب تیسرے فیز میں متاثرین کے گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔