پاکپتن ، 22 نومبر (اے پی پی ):پاکپتن میں نجی فلاحی تنظیم این اینڈ این فاونڈیشن کی جانب سے 100 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔نجی فلاحی تنظیم کی جانب سے دلہنوں کو جہیز کا سامان دے کر قرآن پاک کے سائے میں رخصت کیا گیا اور مہمانوں کی بہترین کھانوں توضع کی گئی۔
اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں پاکپتن کے لیگی ایم پی اے میاں نوید علی سمیت سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر دولہے اور دلہنوں سمیت ان کے اہل خانہ نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔











