سکھر :پولیس کی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم و امپورٹڈ اشیاءبرآمد

14

سکھر،23نومبر(اے پی پی): ایس ایس پی سنگھار ملک کے احکامات پرپولیس کا ایس ایچ او کی سربراہی میں بس ٹرمینل کے قریب دوران ناکہ بندی کاروائی کرکے کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کے امپورٹڈ سامان ، ٹائرز ، شاپر، کپڑے و دیگر نان کسٹم اشیاءبرآمد کرلی گئیں ،برآمد شدہ سامان میں امپورٹڈ ٹائر، دودھ ، وہیکل رم، اسپیئر پارٹس ، شاپر، کپڑے، شامل ہیں،برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ایس ایس پی سنگھار ملک کا بہترین کاروائی پہ پولیس ٹیم کے لئے شاباش کا پیغام اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کا احکامات جاری کردیئے۔