ملتان، 24 نومبر(اے پی پی ):کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں اور دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاء کرام کے در پر آتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں آر پی اوڈاکٹر معین مسعود کے ہمراہ مختلف مزارات پر حاضری دیتے ہوئے کیا۔کمشنر نے کہا کہ صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے، درباروں کی تزین و آرائش اور قلعہ کہنہ کی تاریخی حیثیت بحالی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے قلعہ کہنہ کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا ہے۔
کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی عمارات اور عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کردار ادا کرے۔











