ہری پور،25 نومبر (اے پی پی):یونیسف پروگرام کے تحت تحصیل غازی کے گورنمنٹ پرائمری سکولوں میں پروگراموں کا سلسلہ جاری، گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ دوستم میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کے طلباء میں کھیلوں وفرسٹ ایڈ کا سامان اور بیگز تقسیم کئے گئے ۔
پروگرام کا انعقاد سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر نعیم اعجاز، شہزاد عالم پی ایس ٹی اور جاوید قریشی کی زیر نگرانی کیا گیا ہے۔ پروگرام کی مہمان خصوصی پروگرام ڈائریکٹر آئی یو ایس ام لیلہ،اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن تھیں ۔پروگرام منیجر پیر محمد، اے ایس ڈی ای او غازی سرکل شاہ جہاں ،اے ڈی ای او ہری پور قیصر وحید،سابق اے ایس ڈی ای او شاکر قریشی، وی سی چیئرمین میانڈھیری شاہ علی مردان کے علاوہ والدین و اساتذہ بھی موجودہ تھے ۔
مہمان خصوصی ڈائریکٹر ام لیلہ و اسسٹنٹ کمشنر غازی فضاء محسن نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے ہم سب کو ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے ہونگے کیونکہ تعلیم کے فروغ سے ہی ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔لہذا تعلیم کےفروغ کے لئے ہم سب کو مل جل کر باہمی تعاون سے کام کرنا ہو گا۔
تقریب کے آخر میں یونیسف پروگرام کے تحت سکول کے بچوں کے لئے کھیلوں و فرسٹ ایڈ کا سامان اور بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔











