ملتان؛61 یونین کونسلز میں 28 نومبر سے 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گا

16

ملتان، 26 نومبر (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کا پولیو مہم کی کامیابی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ ،شہر اولیاء کی 61 یونین کونسلز میں 28 نومبر سے 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس سلسلے  میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا پولیو مہم میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کو کامیاب کرنے کیلئے 1859 فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا عوامی مقامات اور جنرل بس سٹینڈ پر بھی ویکسینیشن کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ  والدین نونہالوں کو معذوری سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔