بہاولنگر،28 نومبر ( اے پی ہی ): ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور منیر احمد ضیاء راؤ کی کاوشوں سے پولیس افسران و اہلکاران کی فلاح وبہبود کیلئے خان لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرکے ساتھ میڈیکل ٹیسٹ کے حوالے سے ایم او یو سائن کر لیا گیا ہے ، جن کی لیبارٹریزریجن بہاولپور کے تینوں اضلاع بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یار خان میں کام کر رہی ہیں۔
آر پی او بہاولپور کی ہدایت پرڈاکٹر غلام مجتبیٰ میڈیکل آفیسر پولیس لائنز ہسپتال بہاولپور کی سربراہی میں عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں پولیس افسران و جوانوں کے مختلف ٹیسٹ فری کیے گئے جبکہ آئندہ ایم او یو کے تحت میڈیکل ٹیسٹ پر چالیس فیصد تک رعائیت دی جائے گی جبکہ شہدا کی فیملی اور مستحق پولیس ملازمان کے ٹیسٹ فری ہوں گے۔











