سیالکوٹ: خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ،2دسمبر تک جاری رہے گی

13

 

سیالکوٹ،28نومبر  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ضلع سیالکوٹ میں جاری خصوصی انسداد پولیو مہم 2دسمبر تک جاری رہے گی۔پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 53ہزار149بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔2ہزار 676موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 153فکسڈ بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں جبکہ 69رومنگ/ٹرانزٹ ٹیمیں اہم چوکوں اور چوراہوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔انہوں نےمزید کہاکہ 129یوسی مانیٹرنگ آفیسر اور536ایریا انچارجز سپروائزری رول ادا کرینگے۔والدین کسی بھی جگہ پولیوٹیمیں نہ پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے فون نمبر0523560200 پر کال کریں۔

انہوں نے  اپیل کی کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔