اوکاڑہ،28نومبر(اے پی پی): گورنمنٹ ستلج بواٸز ہاٸی سکول اوکاڑہ میں پیغامِ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ارشد تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں ریاض الحق انجم، راٶ قادر، حافظ امان اللّٰہ،کالم نگارسلمان قریشی میڈیا کوارڈینیٹر، محترمہ خرم ڈی ای او اوکاڑہ ، محترمہ سمیرا علی ڈی ای اورینالہ خورد ، شامل تھیں ۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اورسکول کے سکاؤٹس نے مہمانانِ گرامی کو سلامی پیش کی جبکہ طلبہ نے ملی نغمےپیش کئے۔پیغامِ پاکستان کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوۓ ۔ ڈاکٹر محمد ارشد سی ای او اوکاڑہ اور دیگر مقررین نےبانیِ پاکستان قاٸدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان کا قیام لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے ہم سب کی پہچان پیارا پاکستان پُرامن اور محفوظ ملک ہے افواجِ پاکستان ہمارا فخر اور تحفظ کی ضمانت ہے شرکاء نے بہترین پروگرام منعقد کرنے پر ادارہ ہذا کے پرنسپل اور سٹاف کی کوششوں کو سراہا۔پیغامِ پاکستان کانفرنس میں گورنمنٹ ستلج بواٸز ہاٸی سکول کے طلبہ کےعلاوہ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہاٸی سکول اور دیگر سرکاری اور پراٸیوٹ سکولز کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس ہال کو پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالہ سے بنائی گئی فلیکسز اور بینرز سے سجایا گیا۔ تقریب کے اختتام پرپرنسپل میاں اللّٰہ دتہ، لیاقت علی پروگرام ایڈمنسٹیٹر، رانا عابد فوکل پرسن نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔