سکھر،29نومبر(اے پی پی): لیگل ایڈ سوسائٹی اور اسٹریٹ لاءنیویارک کی طرف سے گورنمنٹ لاء کالج میں دس دن کا تربیتی اور معلوماتی کورس کا انعقاد ہوا۔ اس کورس میں 20 طلبا وطالبات کو
ADR کے بارے وسیع پیمانے پر اسکا استعمال اور ADR کے فائدے کے بارے میں سکھایا گیا کے استعمال سے ثالثی کی ضلعی کورٹ میں موجود چھوٹے کیسوں کو حل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں ثالثی یعنی Mediation کا استعمال کر کے تمام کورٹس کا ورک لوڈ کم کیا جاسکتا ہے،دس دنوں کا اسٹریٹ لاء ADR چینج میکر ٹریننگ کا پروگرام جس میں تربیت دینے والوں میں پروفیسر علی گل عباسی، پروفیسر رضوانہ جبین، مختار احمد کٹپر ایڈووکیٹ اور اسداللہ ملک ایڈووکیٹ نے تربیت کروائی تاکہ ان کو ADR کا پتہ چلے ADR کیا ہے ، اس کے کتنے اقسام ہیں طلبہ کو یہ بتایا گیا کہ کورٹ کے علاوہ اور کون سے متبادل راستے ہیں جس سے چھوٹے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اور وہ کیسے کورٹ کے علاوہ اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔











