ملتان: ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد، کمشنرز سمیت تمام ریونیو افسران نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی

13

ملتان، 02 دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ریونیو افسران نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے  دو بزرگ درخواست گزاروں کی درخواستوں پر فوری ایکشن بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے  ریونیو ریکارڈ طلب کیا اور پولس نفری کے ذریعے  گھروں کا قبضہ دلاتے ہوئے  کہا کہ ریونیو افسران ہر ماہ کے آغاز میں ایک چھت تلے موجود رہ کر عوام کے مسائل کا ازالہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر درخواست گزار کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے ، ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے جبکہ درستگی ریکارڈ،فرد ملکیت اور رجسٹری سمیت تمام سروسز مہیا کی جارہی ہیں۔