اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے پاکستانی باکسر شعیب خان کو اے بی ایف ایشین ٹائٹل چیمپئن شپ فائٹ جیتنے پر مبارکباد

15

اسلام آباد ،02 (اے پی پی ): چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹین (ر) محمد عثمان یونس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پاکستانی باکسر شعیب خان کو اے بی ایف ایشین ٹائٹل چیمپئن شپ فائٹ جیتنے پر مبارکباد،

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو مکمل طور پر ہمیشہ سپورٹ کرتی رہی ہے اور انشاءاللہ آگے بھی اسی طرح ان کے ہمت و حوصلہ کو بڑھاتی رہے گی۔

پاکستانی باکسر شعیب خان نے تھائی لینڈ میں انڈونیشین حریف باکسر کو شکست دی ، اور باکسر دس راؤنڈز میں ناقابلِ شکست رہے۔

 محمد شعیب خان ایشین باکسنگ چیمپئن کا کہنا تھا کہ میں تہِ دل سے مشکور ہوں، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹین (ر) محمد عثمان یونس اور ان کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا اور ان کی پوری ٹیم ڈاکٹر ایم عبدالله تبسم کے سپورٹ سے آج میں نے باکسنگ ایشین ٹائٹل جیت لیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ کھیلوں کی ترویج اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اسی طرح جاری رکھیں گے۔

 واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد مارشل آرٹس، فٹ بال اور چیس کے بعد اب اسکریبل کے بھی ایونٹس منعقد کروائے جارہے ہیں اور اسلام آباد میں انشاءاللہ ضلعی انتظامیہ کھلاڑیوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلیے ایسے ایونٹس منعقد کرواتے رہیں گے۔