اوکاڑہ،02دسمبر (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات کو پوری شد و مد سے جاری رکھنا از حد ضروری ہے تاکہ اس مرض کو کنٹرول کیا جا سکے ان ڈور اور آؤٹ ڈور اقدامات کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلینس کے لئے متعین ٹی میں اقدامات جار رکھیں تاکہ ہم اپنے لوگوں کو اس مرض سے محفوظ رکھ سکیں انسداد ڈینگی میں جہاں صفائی ستھرائی بنیادی کردار ادا کرتی ہے وہیں پر احتیاطی تدابیر بھی انتہائی موثر اور کار گر ہے ہ میں لوگوں کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کو جاری رکھنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسرا ن نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات ،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ اور مقدمات درج کروانے کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلینس اور محکمہ ہیلتھ کی فیلڈ ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی۔











