اوکاڑہ،07دسمبر(اے پی پی):اندرون شہر،مضافات اور گردونواح میں شدید دھند پھیل گئی جس کی وجہ سے دفاتروں تعلیمی اداروں میں جانے والوں کو سخت دشواری، موٹر سائیکل سواروں ، رکشہ اور دیگر گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو جی ٹی روڈ پر دھند کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
موٹر وے پولیس کی طرف سے شدید دھند کے حوالے سے ڈرائیورز کو گاڑیاں احتیاط اور کم رفتار سے چلانے کے انتباہ کے ساتھ فوگ لائٹس کا استعمال اور گاڑیوں کا درمیانی فاصلہ مناسب رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔











