پولیس مقابلہ،اندھڑ گینگ سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکو ہلاک

16

رحیم یار خان، 07 دسمبر (اے پی پی):رحیم یار خان تھانہ بھونگ کی حدود میں پولیس مقابلہ ،  پولیس کانسٹیبل کی شہادت، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی اور قتل  جیسی متعدد سنگین نوعیت کی  وارداتوں میں ملوث ،ریکارڈ یافتہ پولیس کو مطلوب ،بدنام زمانہ اندھڑ گینگ سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکو امین اندھڑ اورغفار سیلرا ہلاک، اسلحہ ناجائز اورکلاشنکوفس بھی برآمد ہوئیں۔

اے ایس پی صادق آباد شاہ زیب چاچڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ  ملزمان کی  گاگڑی باغ میں ڈکیتی کی واردات کی تیاری  کی اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ ٹارگٹڈ کارروائی کی ۔دوران مُقابلہ دو  ڈاکو ہلاک ، دیگر ساتھی فرار ، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز کلاشنکوفس بھی برآمد ہوئیں،ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق بدنام زمانہ اندھڑ ، گینگ سے ہے۔

کامیاب کارروائی پر ڈی پی او اختر فاروق کی پولیس ٹیم کو شاباش ،اس موقع پر  اے ایس پی صادق آباد شاہ زیب چاچڑ نے کہا کہ  جرائم پیشہ عناصر کے منطقی انجام تک پولیس اپنی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔