سکھر،07نومبر(اے پی پی) :مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 35 کا اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک نمائندہ وفد مطالعاتی دورے پر خیرپور پہنچا۔ ڈپٹی کمشنر نے آئے ہوئے مہمان افسران کو جاگرافی، بائیو گرافی، حالات و واقعات، محل وقوع، حدود، روینیو معاملات، بارشوں کی تباہ کاریوں، عوام کو رلیف فراہم کرنے، تاریخی مقامات سمیت دیگر اہم امور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید محمد کبیرشاہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظفر عباس عباسی نے تفصیل سے بریف کیا۔
اس موقع پر افسران کی جانب سے سوال و جواب کیے گئے جس پر اے ڈی سی ظفر عباس عباسی نے بارشوں کے دوران تباہ کاریوں اور رلیف کے لیے کی جانے والی تمام تر رپورٹس کی روشنی میں آگاہی دی۔
بعد ازاں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس 35 کے اعلیٰ افسران نے تاریخی فیض محل، کوٹ ڈیجی کا قلعہ، گمبٹ انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سمیت دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور معلوماٹ حاصل کی اپنی خاص دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ساجد حسین شاہ، ڈی آئی بی انچاج علی گل ملاح، سپرنٹنڈنٹ نیاز منگنیجو، مختیارکار عبدالحکیم دھاریجو، ندیم پٹھان، سید سکندر علی شاہ، یار محمد تنیو،وسیم سولنگی، شیراز پھلپوٹوسمیت دیگر افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔











